دبئی(خصوصی رپورٹ)
دبئی حکومت کے محکمہ خزانہ (ڈی او ایف) نے کہا کہ تمام سرکاری اداروں کے صارفین دبئی پے ڈیجیٹل پورٹل سے اپنے کرنٹ یا سیونگ بینک کھاتوں سے منسلک ڈیبٹ کارڈز کے ذریعے براہ راست فیس کی ادائیگی کی سہولت سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔
گزشتہ برس ڈی اوایف نے صارفین کے لیے ڈیبٹ کارڈز کا استعمال کرتے ہوئے کرنٹ اور سیونگ بینک اکاؤنٹس سے حکومتی لین دین کی فیس ادا کرنے پر عائد کمیشن کو ختم کردیا تھا ۔ صارفین کی جانب سےدبئی پے پورٹل کے ذریعے دبئی حکومت کے تمام اداروں کی طرف سے فراہم کردہ خدمات کی فیس ادا کرتے وقت 3 درہم کے برابر کمیشن منسوخ کرنے کی تصدیق کی ہے۔
ڈی او ایف میں سینٹرل اکاؤنٹس شعبے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرجمال حامد المری نے کہا کہ تمام سرکاری صارفین کو ان کے لین دین کی ادائیگی کے لیے بہترین، سب سے آسان اور محفوظ ترین سمارٹ چینل فراہم کرنے کا خواہاں ہے۔
اس حوالے سے ان بینکوں کی تعداد جن کے صارفین مختلف سرکاری لین دین اور خدمات کی فیس ادا کرنے کے لیے ، اپنے ڈیبٹ کارڈ کا استعمال کرتے ہیں اب یہ ڈیبٹ کارڈ بغیر کمیشن کے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔