Reg: 12841587     

چوہدری اسامہ الیاس گجر نائب صدر تحریک انصاف منڈی بہاؤالدین نجی دورے پر روم پہنچ گئے

اٹلی سے جوزفین کرسٹینا کی رپورٹ

چوہدری اسامہ الیاس گجر نائب صدر تحریک انصاف منڈی بہاؤالدین نجی دورے پر اٹلی پہنچ گئے ۔ ایرپورٹ پر انکا استقبال چوہدری ساجد اقبال لودھرا صدر تحریک منہاج القرآن روم اٹلی ۔۔ اویس عرف باطی گجر۔۔ نائب صدر تحریک منہاج القرآن روم اٹلی خاور گجر قادرآباد۔۔۔ عابد لودھرا۔۔ شمشیر بھٹی ۔۔۔چوہدری ذیشان گجر ۔۔عاقب راجہ نواں لوک نے کیا اور معزز مہمان کو روم میں خوش آمدید کہا اور بعدازاں انکے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔اس موقع پر ملکی حالات اور علاقائی سیاست پر گفتگو بھی ہوئی۔۔معزز مہمان نے اپنے میزبان چوہدری ساجد اقبال لودھرا کی لازوال محبت پر انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ مہمان نوازی میں اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتے۔معزز مہمان کا مزید کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیز ملک و قوم کا عظیم سرمایہ ہیں جو وطن عزیز کی معشیت کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے چوہدری ساجد اقبال لودھرا کی سیاسی سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

سپین کے شہر بارسلونا میں دنیا بھر کی طرح یوم حق خودارادیت تحریک کشمیر سپین کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ

Next Post

اولڈھم کے ملینیم سپورٹس ہال میں انڈور کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد

Related Posts
Total
0
Share