Reg: 12841587     

بلوچستان میں بجلی کا مسلئہ بحرانی صورت اختیار کر رہا ہے زمیندار اور عام آدمی بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہے:وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو

کوئٹہ(نمائندہ خصوصی)

یہ بات وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے زمینداروں کے ایک وفدسے ملاقات کے موقع پر کہی، ان کاکہناتھاکہ اس صورت کو مزید برداشت نہیں کیا جاسکتا ۔

کیسکو اور وفاقی حکومت کو بلوچستان کی بجلی کے مسلئہ کے حل کے لیۓ ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے ہونگے۔ وفد نے وزیراعلئ کو آگاہ کیا کہ طویل دورانیہ کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے انکی فصلیں تباہ ہو رہی ہیں اور انکا روزگار بری طرح متاثر ہو رہاہے اس کے باوجود کہ زمیندار بل باقاعدگی سے ادا کر رہے ہیں ۔

اس موقع پر سی ای او کیسکو نے آگاہ کیا کہ بجلی کی تقسیم و ترسیل کے مرکزی سسٹم سے بلوچستان کو اس کے کوٹے کی پوری بجلی فراہم نہیں کی جارہی انہوں نے بتایا کہ اس وقت بلوچستان کو 500 میگا واٹ بجلی دی جارہی ہے جبکہ کم سے کم ضرورت 800 میگا واٹ ہے وزیراعلئ نے کہا کہ وہ اس حوالے سے وفاقی وزیر توانائی سے بات کر کے احتجاج ریکارڈ کرائیں گے تاکہ بلوچستان کے عوام ساتھ زیادتی نہ ہو اور صوبے کو اس کے کوٹے کے مطابق بجلی کی فراہمی یقینی ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پاکستان سے برطانیہ کے دورے پر آئی ہوئی کاروباری شخصیات اور پولیس آفیسر کا قونصل جنرل آف پاکستان مانچسٹر طارق وزیر اور ٹریڈ سیکرٹری چوہدری محمد اختر سے قونصلیٹ جنرل آف پاکستان مانچسٹر آفس میں خصوصی ملاقات

Next Post

بلدیاتی انتخابات کا صاف و شفاف انعقاد ہماری بڑی کامیابی ہے:وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو

Related Posts
Total
0
Share