Reg: 12841587     

خود کو خواجہ سرا سے تشبیہ دینے پر کامی سد کی ایمان علی پر شدید تنقید

مشال ارشد سی ایم انڈگراونڈ نیوز

ماڈل اور اداکارہ ایمان علی خود کو خواجہ سرا سے تشبیہ دینے پر تنقید کا شکار ہوگئیں۔

حال ہی میں ایمان علی نے ایک نجی ٹی وی شو میں گفتگو کے دوران کہا تھا کہ ’مجھے اپنا آپ بالکل پسند نہیں، اپنے چہرے کے خدوخال اچھے نہیں لگتے، لوگ مجھے کہتے ہیں کہ آپ بہت خوبصورت ہیں لیکن جب میں شیشے کے سامنے جاتی ہوں تو سوچتی ہوں یہ جھوٹ بول رہے تھے ۔

اداکارہ نے دوران شو خود کو خواجہ سرا سے تشبیہ بھی دی۔

بعد ازاں اداکارہ اپنے بیان پر تنقید کا شکار ہوگئیں اور  ایمان علی کے بیان پر پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ماڈل کامی سد نے اداکارہ کی شو میں لی گئی تصویر انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے ایک اسٹوری شیئر کی۔

کامی سد نے اسٹوری میں کہا کہ کھسرا، ہیجڑا اور  خواجہ سرا ہونا کوئی برائی نہیں ہے، ہم سب اللہ کی تخلیق ہیں اور ہم کیسے اس کے خلاف جاسکتے ہیں۔

کامی سد نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ جس طرح آپ بحیثیت خاتون ایک نارمل زندگی گزارتی ہیں، کھسرے بھی ایسے ہی گزارتے ہیں،مجھے سمجھ نہیں آتا کہ لوگ اس لفظ کو تحقیر آمیز کیوں لیتے ہیں، خدا کے لیے ہمیں خواجہ سرا برادری کے لیے اپنے نظریات اور نقطہ نظر کو تبدیل کرنا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

’معیشت ریکور ہورہی ہے، استحکام کی جانب بڑھ رہے ہیں‘، اقتصادی سروے جاری

Next Post

امریکی صدر کو اہلیہ کی ڈانٹ، جوبائیڈن کو سلیوٹ کرنا پڑ گیا

Related Posts

حکومت پاکستان کی جانب سے اٹلی میں سرمایہ کاری کے اعزازی ایڈوائزر شہر یار خان کی جانب سے سپین سے آئے ہوئے بزنس مین چودھری عمران اختر اور بر طانیہ کے کاروباری دوستوں کے اعزاز میں چودھری ذولفقار علی کے ڈیرے پر عشیائیہ دیا

مانچسٹر(عارف چودھری) اٹلی میں حکومت پاکستان کی جانب سے اعزازی ایڈوائزر شہر یار خان نے سپین سے آئے…
Read More
Total
0
Share