مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز
کراچی کے علاقے کورنگی میں این اے 240 کی نشست پر گزشتہ روز ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ ہوئی جس میں غیر سرکاری نتائج کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے محمد ابوبکر نے میدان مار لیا۔
بعد ازاں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ حافظ سعدرضوی نے لانڈھی مرکزی الیکشن آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اہلیان کورنگی نے بوسیدہ سیاسی جماعتوں کو چھوڑ کر ہمیں سپورٹ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹی ایل پی کے کارکنان نے ہر مشکل میں پولنگ جاری رکھوائی تاہم انہوں نے الزام لگایا کہ کچھ پولنگ اسٹیشنز سے بیلٹ بکس اٹھائے گئے۔
سعدرضوی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے کردار پر سوالیہ نشان ہے، صرف ایک پولنگ بوتھ پر ٹی ایل پی کے 74 ووٹ مسترد کیے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے امیدوار نے دوبارہ گنتی کی درخواست دی ہے، دھاندلی میں ملوث ہر کردار کو بےنقاب کریں گے۔
سعدرضوی نے کہاکہ ہم نے چھٹی کے روز ووٹنگ کی درخواست دی تھی۔
واضح رہے کہ این اے 240 کورنگی کراچی 2 کے ضمنی الیکشن کے 309 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج آگئے جس کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے محمد ابوکر10683 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے شہزادہ شہباز ز10618 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
اس کے علاوہ مہاجر قومی موومنٹ کے رفیع الدین نے8349 اور پیپلز پارٹی کے ناصر رحیم کو 5240 ووٹ ملے جبکہ پاک سر زمین پارٹی کے شبیر قائم خانی نے 4782 ووٹ لیے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق حلقے میں پولنگ کا ٹرن اور 8.38 فیصد رہا، کل ووٹرزکی تعداد 5 لاکھ 29 ہزار 855 ہے۔