Reg: 12841587     

پاکستان اور جنوبی افریقا کے سفارتی تعلقات میں تنازع پیدا ہو گیا

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

 پاکستان اور جنوبی افریقا کے سفارتی تعلقات میں تنازع پیدا ہو گیا، دونوں ملکوں نے ایک دوسرے کے سفارتخانوں کی گاڑیوں کی ٹرانسفر ، رجسٹریشن پر غیر اعلانیہ پابندی لگا دی ہے۔

ذرائع کے مطابق جنوبی افریقا کے محکمہ ریونیو سروسز نے پاکستانی سفارتخانے کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا میں تعینات پاکستانی سفارت کاروں پر بیرون ممالک سے منگوا کر گاڑیاں خلاف ضابطہ فروخت کا الزام ہے۔جنوبی افریقا میں پاکستانی سفیر مظہر جاوید اور سابق نائب سفیر عدنان جاوید بھی الزامات کی زد میں ہیں۔

تاہم  پاکستانی سفیر مظہر جاوید اور سفارت کار عدنان جاوید نے جیو نیوز کے رابطے پر ان الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔

ذرائع کے مطابق کہ پاکستان نے بھی جوابی طور پر جنوبی افریقا کے سفارت خانے کی گاڑیوں کی رجسٹریشن و ٹرانسفر پر بھی پابندی عائد کردی ہے جبکہ محکمہ ریونیو جنوبی افریقا میں پاکستانی سفارت کاروں کیخلاف الزامات کی تحقیقات جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

بجلی کی بچت اور بازار جلد بندکرنےکیلئےکمرشل فیڈرز پر شام7 بجے بجلی بندکرنےکا فیصلہ

Next Post

این اے 240 ضمنی انتخاب: ٹی ایل پی نے الیکشن کمیشن کے کردار پر سوال اٹھادیا

Related Posts
Total
0
Share