Reg: 12841587     

مون سون: ’کراچی سمیت دیگر بڑے شہروں میں سیلاب کا خطرہ ہے‘

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان  نے کراچی سمیت دیگر بڑے شہروں میں مون سون بارشوں کے پیش نظر سیلاب کے خطرے سے خبردار کیا  ہے۔

وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان نے بارشوں کے ممکنہ تباہ کن اثرات کے  پیش  نظر صوبائی محکموں کو مربوط حکمت عملی اختیار کرنے کی ہدایت دی۔

شیری رحمان نے کہا کہ اس سال پاکستان میں مون سون کی بارشیں معمول سے زیادہ ہونے کے امکانات ہیں جس کے باعث دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے۔

وفاقی وزیر نے خبردار  کیا کہ کراچی،لاہور، ملتان، پشاور اور اسلام آباد سمیت بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کا واضح خطرہ ہے جب کہ پیش گوئیاں ہیں کہ پاکستان کو2010والی سیلابی صورتحال کاسامناہوسکتاہے۔

انہوں  نے مزید کہا کہ پاکستان میں کم ازکم اگست 2022 تک مون سون بارشیں ہوں گی، پنجاب اور سندھ میں بارش معمول سے زیادہ ہونے کی توقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

کراچی اور حیدرآباد میں کورونا کے پھیلاؤ میں پھر خطرناک حد تک اضافہ

Next Post

سی ٹی ڈی نے عمران خان کے قتل کی منصوبہ بندی سے متعلق تھریٹ الرٹ جاری کردیا

Related Posts
Total
0
Share