Reg: 12841587     

برطانیہ بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدے میں جلدی نہیں کرے گا: برطانوی وزیراعظم

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

لندن: برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے کہا ہےکہ برطانیہ بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدے میں جلدی نہیں کرے گا۔

برطانوی وزیراعظم رشی سونک جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی پہنچ گئے لیکن بھارت پہنچنے سے قبل انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کی۔

برطانوی وزیر اعظم نے اپنی گفتگو میں کہا کہ برطانیہ انڈیا کے ساتھ تجارتی معاہدے میں جلدی نہیں کرے گا۔

رشی سونک نے کہا کہ وہ مذاکرات کیلئے کوئی آخری تاریخ مقرر نہیں کریں گے، سال کے اختتام سے پہلے ایک معاہدہ ہوسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  جی 20 اجلاس کے ایجنڈے میں برطانیہ اور بھارت کا معاہدہ شامل نہیں ہے۔

اسی حوالے سے برطانوی میڈیا کی جانب سے بتایا جارہا ہے کہ 2021 میں یورپی یونین کے تجارتی نظام سے نکلنے کے بعد سے بھارت برطانیہ کے ساتھ تجارتی معاہدہ کرنے والا اب تک کا سب سے بڑا ملک ہوگا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ بھارت تجارتی مذاکرات آخری، لیکن مشکل ترین’ مرحلے میں داخل ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

کشمیر میں تاریخی نیزہ بازی کے مقابلے میں شرکت کے لئے میاں عبدالرشیداورچودھری ولایت خان برطانیہ سے اسی ہفتے روانہ ہو گے

Next Post

گلگت بلتستان: حلقہ ایل اے 13 استور ون پر ضمنی انتخاب، پولنگ کا عمل شروع

Related Posts
Total
0
Share