Reg: 12841587     

سعودی عرب میں پاکستان کے سابق سفیر کی بیرسٹر امجد ملک سے خصوصی ملاقات

راچڈیل(عارف چوہدری)

سعودی عرب میں پاکستان کے سابق سفیر منظور الحق نے بیرسٹر امجد ملک سے خصوصی ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے معاملات زیر بحث آئے جس میں موجودہ صورت حال ، اوورسیز ووٹنگ اور سرمایہ کاری اور اوورسیز پاکستانیوں کا مستقبل میں کردار اہم نکات تھے۔

ملاقات میں بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ ایمبیسیڈر منظور الحق سے جب بھی ملاقات ہوئی ہے اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح پر ضرور بات کی ہے۔

سعودی عرب میں سفیر کے طور پر انکا دور شاندار تھا۔ وہ لکھتے ہیں بھی ہیں اور اعلی ادبی ذوق کے مالک ہیں۔ پہلی ملاقات میں دل جیت لیتے ہیں اور پھر ملاقاتوں کا سلسلہ جاری و ساری رہتاہے۔اوورسیز کے صحیح ترجمان ہیں ۔

منظور الحق نے امجد ملک کا شکریہ ادا کیا اور سعودی عرب اور پشاور میں دورے کی یاد تازہ کرتے ہوئے کہا کہ تارکین وطن پاکستان کیلئے ایک اثاثہ ہیں۔

اس موقعہ پر راجہ جاوید اقبال صاحب کیلئے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔

بیرسٹر امجد ملک نے منظور الحق صاحب کو اپنی کتاب پاکستان کا سفر پیش کی اور دونوں نے کھانا اکھٹے کھایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

سابق میئر راچڈیل محمد زمان نے معروف ایکسپورٹر اینڈ امپورٹر بزنس مین مطلوب بٹ کے اعزاز میں مقامی ریسٹورنٹ میں پر تکلف عشائیہ دیا

Next Post

پاکستانی ماہی گیروں کا سنہری کارنامہ

Related Posts
Total
0
Share