Reg: 12841587     

بجلی کے شارٹ فال میں کمی کے باوجودکراچی میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم نہ ہوسکا

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

ملک بھر میں بجلی کے شارٹ فال میں کمی آچکی ہے تاہم کراچی میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم نہ ہوسکا۔

ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار میگاواٹ پر آگیا ہے، لیکن اس کے باوجود کراچی میں 4 سے 12 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

شہریوں کا کہنا ہےکہ رات کو بھی 4 سے5 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، جس کے باعث سخت گرمی میں شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

دوسری جانب کے الیکٹرک کا دعویٰ ہے کہ شہرمیں کہیں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی، عدم ادائیگی اور بجلی چوری والے علاقوں میں شیڈول کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

وزیر مملکت مصدق ملک کا کہنا ہے کہ اضافی فرنس آئل منگوا رہے ہیں، جولائی کے بعد سے توانائی کا بحران کم ہونا شروع ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پاکستان ایمازون پرتیزی سے ابھرتی مارکیٹوں کی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر آگیا

Next Post

حنا ربانی کھر کی برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سے ملاقات

Related Posts
Total
0
Share