Reg: 12841587     

سپریم کورٹ کا مولانا ہدایت الرحمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے گوادر حق دو تحریک کے مولانا ہدایت الرحمان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے ڈیڑھ ڈیڑھ لاکھ کے 2 مچلکوں کے عوض مولانا ہدایت الرحمان کی ضمانت منظور کی۔

مولانا ہدایت قتل، اقدام قتل اور تشدد پر اکسانے کے مقدمے میں جنوری سے قید ہیں۔

دوسری جانب امیر جماعت اسلامی سراج الحق  نے مولانا ہدایت الرحمان کی ضمانت پرعدالت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کی دہلیز پر ہمیں انصاف ملا ہے جس پر عدالت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

امارات، پاکستان اور برطانیہ کے مابین تجارت بڑھانے سے بہترین نتائج نکل سکتے ہیں،خالد محمود چودھری

Next Post

ٹک ٹاک نے خاموشی سے ایپ میں بہت بڑی تبدیلی کر دی

Related Posts
Total
0
Share