Reg: 12841587     

سری لنکا کی صورتحال میں پاکستان کیلئے بڑا سبق ہے، ڈائریکٹرنیشنل پیس کونسل سری لنکا

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

نیشنل پیس کونسل آف سری لنکا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر جیحان پریرا  کا کہنا ہےکہ اختیارات کی مرکزیت، موروثی سیاست اور کرپشن سری لنکا کے معاشی بحران کا بنیادی سبب ہے، سری لنکا کی صورت حال میں پاکستان کے لیے بھی بڑا سبق ہے۔

کراچی میں ‘سری لنکا کا بحران اور پاکستان کےلیے سبق’ کے موضوع پر سیمنار سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے نیشنل پیس کونسل آف سری لنکا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر جیحان پریرا کا کہنا تھا کہ عالمی بینک کے مطابق سری لنکا چار سال پہلے تک اوسط آمدنی والا ملک تھا لیکن اب حالات خراب ہیں۔

ڈاکٹر جیحان پریرا کا کہنا تھا کہ عوام میں یہ تاثر ہےکہ سری لنکا کے راجا پاکسے خاندان کے پاس ملک کے چوری شدہ بے تحاشا ڈالرز موجود ہیں اور سری لنکا کی تباہی کی بنیادی وجہ کرپشن ہے،  سری لنکا کو موجودہ صورت حال سے نکالنے کے لیے اختیارات کی نچلی سطح تک تقسیم ضروری ہے۔ 

انہوں نےکہا کہ سری لنکا کی موجودہ صورت حال میں پاکستان کے لیے بھی بڑا سبق ہے، ہمیں ایک ایسے نظام کی ضرورت ہے جس میں چیک اینڈ بیلنس ہو، سری لنکا میں ایندھن لینےکے لیے لوگ دو دو  اور تین تین دن تک قطاروں میں لگے رہتے ہیں، لوگوں کو کھانے پکانےکے لیے بھی گیس دستیاب نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

لاہور: نشے کے عادی افراد کو جیلوں کے بجائے اسپتال منتقل کرنے کا عمل شروع

Next Post

کیا عالیہ بھٹ رنبیر کی پہلی بیوی نہیں؟ اداکار نے پرانی کہانی بیان کردی

Related Posts

اب وقت آگیا ہے کہ پارٹی کارکن پی ٹی آئی آزاد جموں وکشمیر کے نامزد امیدواروں کی انتخابی مہم کو جارحانہ انداز میں چلانے کے لئے میدان عمل میں نکل پڑیں, بیرسٹر سلطان محمود چوہدری

ہیڈ آف نیوز اسلام آباد منتظر مہدی آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں…
Read More
Total
0
Share