مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز
جیکب آباد میں مولا داد ریلوے کراسنگ کے قریب کریکر دھماکے اور فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور 2 پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔
ایس ایس پی سمیر نور چنہ کا کہنا ہے کہ مولا داد کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے کریکر دھماکا کیا گیا پھر فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں ایک راہ گیر غلام مصطفیٰ جکھرانی موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ 2 پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔
ایس ایس پی کا مزید کہنا تھا کہ ابتدائی تفتیش میں لگتا ہے کہ حملے میں قانون نافذ کرنے والوں کو ٹارگٹ کیا گیا تاہم فی الحال کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔