Reg: 12841587     

پاکستان مسلم لیگ ن کے سابقہ ایم پی اے اور ڈسٹرکٹ سیالکوٹ کے صدر چوہدری طارق سبحانی کے مرکزی آفس( کینٹ وریو ہاؤس سیالکوٹ ) میں برطانیہ سے آئے ہوئے بزنس مین خالد چوہدری کی وفد کیساتھ ملاقات ہوئی۔

سیالکوٹ(بیورو رپورٹ)

جس پر چوہدری طارق سبحانی نے وفد سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہماری پارٹی اور گورنمنٹ کا ترقیاتی منصوبوں کا کام جہاں سے ختم کیا گیا تھا وہاں سے ہم نے دوبارہ شروع کر دیا ہے۔ہمارے حلقہ کے علاؤہ بھی پورے پنجاب میں کام زور و شور سے شروع ہے۔

میرے قائد میاں محمد نواز شریف اور ہماری پارٹی کا ترقیاتی کام کروانے کا ریکارڈ رہا ہے۔ہم اسی سوچ و جذبے کیساتھ عوام کے مسائل حل کروانے میں دن رات اپنے حلقے میں عوام کیساتھ کھڑے رہتے ییں۔

اور میں آپکو یقین دلاتا ہوں کہ آپکا کوئی کام بھی ادھورا نہیں رہے گا،وزیر اعلی میاں حمزہ شہباز شریف سے میری جلد ملاقات ہونے والی ہے- ہم اپنے حلقے کے لیے مزید ترقیاتی فنڈز منظور کروائیں گئے تاکہ عوام کو جن مشکلات و مسائل کا سامنا ہے انکا جلد ازالہ کیا جاسکے۔

اس موقع پر چیف کوآرڈینیٹر حلقہ پی پی 38 چوہدری اکبر علی گل اور وفد میں شامل ملاقات کرنے والوں میں افتخار باؤ ،محسن علی، چوہدری وسیم سندھو،چوہدری عثمان سعید،حافظ حسنین ندیم،چوہدری محسن طارق و دیگر شامل تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ سعودی عرب

Next Post

خزینہ شعروادب انڑنیشنل یوکے کی پانچویں برانچ جرمنی کے شہر برلن میں کھول دی گئی خزینہ شعر وادب انٹر نیشنل یو کے کے چئیرمین امتیاز اقبال شیخ اور بانی اور صدر نغمانہ کنول شیخ نے خصوصی شرکت کی

Related Posts
Total
0
Share