Reg: 12841587     

خزینہ شعروادب انڑنیشنل یوکے کی پانچویں برانچ جرمنی کے شہر برلن میں کھول دی گئی خزینہ شعر وادب انٹر نیشنل یو کے کے چئیرمین امتیاز اقبال شیخ اور بانی اور صدر نغمانہ کنول شیخ نے خصوصی شرکت کی

برلن (عارف چودھری )

برلن برانچ کے انچارج شاعر ادیب اور کئی کتابوں کے لکھاری سئید سرور ظہیر غزالی جی آف برلن ہوں گے اور اوسلو ناروے میں اس منصب کے لئے افسانہ نگار کالم نگار اور کئی کتابوں کے مصنف فیصل نواز چوہدری جی کو چُنا گیا ہے اور نمائندہ خاص شاعر و ادیب ادب نواز محترم سید انور ظہیر راہبر ہونگے۔

آپ سب کو خزینہ کی پوری ٹیم کی جانب سے مُبارک ہو۔اس پر مسرت موقع پر ایک ادبی و شعری نشست جناب انور ظہیر راہبر اور عشرت معین سیماجی کے گھر پر رکھی گئی جس میں شرکا محفل اور تمام عہدیداران نے اپنی شعری وادبی کاوشات کو زینت محفل بنایا اور رات گئے تک علم کی شمع جلائے رکھی اور بعد ازاں پُرتکلف چائے بھی پیش کی گئی۔

انٹرنیشنل شاعرہ اور خزینہ شعر وادب انٹر نیشنل کی بانی و صدر نغمانہ کنول شیخ کا کہنا تھا کہ
ہم ان شا اللہ آپ سب کے تعاون سے شعروادب کی اس شمع کو روشن رکھنے کی بھر پور کوشش کرتے رہیں گی ان شا اللہ۔
نغمانہ کنول شیخ بانئ و صدر خزینہ شعر وادب اور چئیرمین امتیاز اقبال شیخ دنیا بھر میں اردو ادب کو زندہ رکھنے اور نئ نسل کو منتقل کرنے میں اھم کردار ادا کر رہے ہیں اسی وجہ سے انہیں دنیا بھر میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پاکستان مسلم لیگ ن کے سابقہ ایم پی اے اور ڈسٹرکٹ سیالکوٹ کے صدر چوہدری طارق سبحانی کے مرکزی آفس( کینٹ وریو ہاؤس سیالکوٹ ) میں برطانیہ سے آئے ہوئے بزنس مین خالد چوہدری کی وفد کیساتھ ملاقات ہوئی۔

Next Post

سندھ کے 14 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے غیر حتمی نتائج، پیپلز پارٹی نے میدان مارلیا

Related Posts
Total
0
Share