رپورٹ عارف چوہدری
گریٹر مانچسٹر کی مخلتف یونیورسٹیوں سے گریجویشن کرنے والے بالغ طلبہ و طالبات کو اسناد دینے کے لیے یونیورسٹی کیمپس اولڈہم نے کوئین الزبتھ ہال اولڈہم میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا ۔ مئیر کونسلر ڈاکٹر زاہد چوہان، اولڈہم کالج کے چیف ایگزیکٹو پرنسپل سائمن جون ، کوالٹی پارٹنر شپ یونیورسٹی کی سینئر مینجر حمیرا اختر،سنٹرل لنکاشائر اور شیفیلڈ یونیورسٹی کی نمائندہ کیتھی جیکسن اور ربیکا اور بادشاہ برطانیہ کے نمائندہ ڈپٹی لیفٹننٹ ان مزاحد حسین نے خصوصی شرکت کی ۔
مئیر ڈاکٹر زاہد چوہان نے ڈگری حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا مجھے امید ہے مستقبل میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے اولڈہم اور برطانیہ کے لیے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ اولڈہم کالج کے چیف ایگزیکٹو پرنسپل سائمن جون نے کہا کہ ہمارے لیے باعث فخر ہے کہ 150 بالغ طلبہ و طالبات نے ڈگری حاصل کی ۔ کوالٹی پارٹنر شپ یونیورسٹی کی سینئر مینجر حمیرا اختر اور بادشاہ برطانیہ کے نمائندہ لیفٹیننٹ مزاحد حسین نے کہا کہ سخت محنت کے صلہ میں انہوں نے ڈگری حاصل کی ہمیں ان پر فخر ہے ۔ سنٹرل لنکا شائر اور شیفیلڈ یونیورسٹی کے نمائندوں نے ڈگری حاصل کرنے والوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے شاندار مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
تقسیم اسناد کی تقریب میں شریک کمیونٹی کے دیگر افراد نے بھی ڈگری حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے شاندار مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ممتاز نمبروں میں گریجو سیشن کرنے والی کشمیری پاکستانی طالبہ صنم نے کہا کہ میری کامیابی میں اللہ کی رحمت اور میرے ماں باپ کی محنت شامل ھے