مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز
یوکرین کے شہر مائیکولیف میں روسی فوج کے حملے سے یوکرین کا سب سے بڑا اناج کا تاجر اہلیہ سمیت ہلاک ہو گیا۔
یوکرینی حکام کے مطابق اتوار کے روز مائیکولیف میں ہونے والے روسی حملے میں 74 سالہ یوکرینی تاجر کا گھر میزائل کا نشانہ بنا، ہلاک ہونے والا تاجر یوکرین کی اناج برآمد کرنے والی کمپنی کا مالک تھا۔
مائیکولیف کے گورنر نے ٹیلی گرام پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اولیکسی واداتورسکائی جو کہ زرعی کمپنی نیبولون کے بانی تھے روسی حملے میں اہلیہ سمیت ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر 3 افراد زخمی ہوئے۔
رپورٹس کے مطابق روسی میزائل حملےسے ہوٹل،2اسکولوں، اسپورٹس کمپلیکس اور سروس اسٹیشن کو بھی نقصان پہنچا۔