(ندیم گوندل( اسلام آباد
الیکشن کمیشن نے لاہور کے چاروں حلقوں اور ملتان کے حلقے کے لیے پاک فوج اور رینجرز کی (سٹیٹک ڈپلوئمنٹ) پولنگ سٹیشنز پر مستقل تعیناتی کے لیے آرمی چیف کو مراسلہ لکھ دیا۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو بھی خط لکھا ہےذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے لاہور کے چاروں حلقوں اور ملتان کے حلقے کے لیے پاک فوج اور رینجرز کی (سٹیٹک ڈپلوئمنٹ) پولنگ سٹیشنز پر مستقل تعیناتی کے لیے آرمی چیف کو مراسلہ لکھ دیا، آرمی چیف کو مراسلہ چیف الیکشن کمشنر کی طرف سے لکھا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مراسلے میں این اے 245 کراچی کے ضمنی انتخابات کے لیے بھی پاک فوج اور رینجرز کی (سٹیٹک ڈپلومنٹ ) پولنگ سٹیسنز پر مستقل تعیناتی کے لیے درخواست کی گئی ہے، الیکشن کمیشن کی پنجاب کے باقی 15 حلقوں کے لیے اضافی کویک رسپانس فورس کی بھی درخواست کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی پاک فوج اور رینجرز کی ماضی کے انتخابات میں سیکورٹی خدمات پر تعریف کی جبکہ الیکشن کمیشن کی ائندہ ضمنی انتخابات میں پاک فوج اور رینجرز کے مزید فعال کردار ادا کرنے کی درخواست کی، پاک فوج اور رینجرز کی خدمات حالیہ ضمنی اور بلدیاتی انتخابات میں پرتشدد واقعات کے پیش نظر طلب کی گئیں ہیں۔
دوسری جانب پنجاب کے 20 حلقوں اور این اے 245 کراچی میں ضمنی انتخابات کے سلسلے میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو بھی خط لکھا کہ مذکورہ حلقوں میں رینجرز کی اسٹیٹک ڈپلوئمنٹ کی جائے۔
خط میں چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ پنجاب کے دیگر 15 حلقوں میں کوئیک رسپانس فورس تعینات کی جائے،، رینجرز کی خدمات حالیہ ضمنی اور بلدیاتی انتخابات میں پرتشدد واقعات کے پیش نظر طلب کی گئی ہیں۔