تحریر :حکیم ریحان سالک
کوشش کریں کہ گوشت میں سرخ مرچ کم استعمال کریں
.
گوشت شوربے والا پکائیں جو کے زیادہ فائدے مند ہے
گوشت کے ساتھ دہی کا ستعمال زیادہ کریں۔یہ آپ کے جسم میں دوست بیکٹیریا کی تعداد کو بڑھاتی ہے اور انفیکشن پیدا ہونے سے روکتی ہے۔
ادرک ادرک صدیوں سے نظام انہضام کی بیماریوں کی روک تھام کے لیئے استعمال کیا جاتا ہے۔اور آج بھی اس کا ستعمال خوراک کو جلد ہضم کرتا ہے۔اور جزو بدن بنانے میں مدد کرتا ہے۔
سرکہ
سرکہ صفرا کو ختم کرتا ہے۔اور گوشت جیسی دیر ہضم غذاؤں کو جلد ہضم کرتا ہے۔کولیسٹرول کو کم کرتا ہےیعد قربان پر انگور کا سرکہ گوشت کے ساتھ استعمال کیا جائے تو گوشت جلد ہضم ہو گا اور اس کے مضر اثرات پیدا نہیں ہوں گے۔
گوشت کھانے سے اگر بلڈ پریشر بڑھے تو ( سونف + زیرہ سفید+ الائچی سبز) کا قہوہ لیا جائے۔
گوشت کھانے سے جسم پر دھپڑ نکل جائیں تو فوراََ
( گلاب کی پتی + زیرہ سفید+ الائچی سبز + سونف + ثابت دھنیا) کا قہوہ لیں
گوشت کھا کر اگر بدہضمی پیٹ درد ھو تو
( اجوائن دیسی + پودینہ+ تیز پات) قہوہ لیں
گوشت کھا کر اگر لوز موشن متلی لگے تو ( لونگ + دار چینی + لیمن چند قطرے) کا قہوہ لیں۔
گوشت کھا کر اگر پیچش ھو تو
( ہلدی + ملٹھی + سونف)
یا
( سونف + زیرہسفید + ہلدی) پوڈر کرکے آدھی چمچ پانی سے لیں
گوشت کھا کر اگر پائلز خونی شروع ھو جائے تو
( زیرہ سفید + سونف + گلاب کی پتی + ) کا قہوہ 2 چٹکی ہلدی پھانک کر قہوہ پی لیں
گوشت کھا کر
( ادرک + پودینہ+ اجوائن دیسی) کا قہوہ
معمول سے لیا جائے تو بدہضمی ڈکاریں درد اپھارہ لوز موشن وغیرہ سے محفوظ رکھے گا۔
گوشت کھا کر اگر مسوڑوں پر ورم آجاے دانت درد کریں تو
( نمک + سونٹھ + سرسوں کے تیل سے لیپ) تیار کر کے دانتوں مسوڑوں پر ملا جائے تو سکون حاصل ھوتا ھے
گوشت کھا کر اگر قبض ھو تو ( منقہ 8/10 دانے)
ادھے کپ پانی میں ابال کر منقہ کھالیں اور پانی پی لیں انشاءاللہ قبض رفع ھو جائے گا۔
ہر کھانے کے بعد خلال کریں۔تاکہ دانتوں میں پھنسے ذرات اندر موجود رہ کر انفیکشن نہ کریں۔رات سوتے وقت مسواک یا برش لازمی استعمال کریں۔