مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)
او آئی سی نے بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک پر تشویش کا اظہار کیا ہے، او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہٰ نے اپنے بیان میں کہا کہ کرناٹک میں مسلم لڑکیوں پر حجاب پر پابندی اوراتراکھنڈ میں مسلمانوں کی نسل کشی کے اکسانے کے واقعات پر سخت تشویش ہے.
عالمی برادری اور اقوام متحدہ ان واقعات کو روکنے کیلئے اقدامات اٹھائے، سیکرٹری جنرل او آئی سی نے بھارت سے مطالبہ کیا کہ بھارت مسلمانوں کے تحفظ اور حفاظت کو یقینی بنائے، مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیزی کرنے والوں کو سزا دلوائے.