مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف آئندہ دو دنوں میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کریں گے۔
جھنگ کے علاقے اٹھارہ ہزاری میں ن لیگ کی رہنما مریم نواز نے انتخابی جلسے سے خطاب میں کہا کہ جب سے جھنگ آئی ہوں دو آوازیں سن رہی ہوں،عمران خان جھوٹا اور چور، ملک دیوالیہ ہوجاتا، مشکل فیصلے جو ہونے تھے ہو گئے، اب خوشخبریاں ملیں گی۔
مریم نواز نے کہا کہ عالمی منڈی میں جیسے ہی تیل کی قیمتیں کم ہوئیں، شہباز شریف نے سمری منگوالی، شہباز شریف دو دنوں میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کریں گے۔
مریم نواز نے کہا کہ شہباز شریف نے مجھے کہا کہ جھنگ والوں کو بتانا کہ ان کی تکلیفیں دور کریں گے۔
خیال رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے وزارت پیٹرولیم و خزانہ سے تیل کی قیمتوں میں کمی کی سمری طلب کرلی ہے۔