Reg: 12841587     

ہالی وڈ اداکار مکی رورک نے ایمبر ہرڈ کو لالچی خاتون قرار دے دیا

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

ہالی وڈ  اداکار مکی رورک نے کہا ہے کہ  جونی ڈیپ کی سابق اہلیہ ایمبر ہرڈ ایک لالچی خاتون ہیں۔

فلم آئرن مین 2 میں ایوان، وینکو کا کردار نبھانے والے اداکار مکی رورک نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں  اداکار جونی ڈیپ کی سابقہ اہلیہ ایمبر ہرڈ کو مطلب پرست اور لالچی  خاتون قرار دیا ۔

مکی رورک نے جونی ڈیپ اور ان کی سابقہ اہلیہ کے مقدمے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں بات کرتے ہوئے کہا کہ  ماضی میں وہ خود بھی جھوٹے الزامات کا سامنا کر چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں جونی ڈیپ کو سالوں سے جانتا ہوں لیکن کبھی ان کے قریب نہیں رہا اس لیے اس کیس پر کچھ بھی یقین سے نہیں کہہ سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ کیوں کہ جونی ڈیپ ہتک عزت کا مقدمہ جیت چکے ہیں لہٰذا میں اتنا ضرور سمجھ سکتا ہوں کہ وہ کن مشکلات سے گزرے ہوں گے کیوں کہ میں خود بھی جھوٹے الزام کا شکار بن چکا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جھوٹے الزامات کی وجہ سے مجھے مالی اور ذہنی طور پر کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا، مجھے فلم چھوڑنی پڑی، کام ملنا بند ہوگیا تھا اور میری بدنامی ہوئی،  یہ سب نقصانات ہونے کے بعد ثابت ہوا کہ الزام جھوٹا تھا۔

واضح رہے کہ ہالی وڈ اداکار جونی ڈیپ اور ایمبر ہرڈ نے دیرینہ تعلقات کے بعد 2015 میں شادی کی تھی اور 2016 میں ایمبر نے اپنے شوہر سے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا اور بعد ازاں انہوں نے جونی ڈیپ پر شراب نوشی اور جسمانی تشدد کے الزامات لگائے تھے۔

جھوٹے الزامات لگانے پر جونی ڈیپ نےاپنی سابقہ اہلیہ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ کیا تھا تاہم گزشتہ ماہ  7 ہفتوں کے بمشکل ٹرائل کے بعد امریکی ریاست ورجینیا کی جیوری نے جونی ڈیپ کے حق میں فیصلہ سنایا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

معروف پاکستانی اداکار تنویر جمال انتقال کر گئے

Next Post

آئی ایم ایف پاکستان کو ایک ارب 17 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا، معاہدہ طے پا گیا

Related Posts
Total
0
Share