Reg: 12841587     

نگران حکومت کے پاس گزشتہ حکومت کے بنائے قوانین دیکھنے کا مینڈیٹ نہیں: رضا ربانی

مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما سینیٹررضا ربانی نے کہا ہے کہ نگران حکومت کے پاس مینڈیٹ نہیں کہ ایسے قوانین دیکھے جو گزشتہ حکومت نے پاس کیے۔

سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس پر سینیٹر رضا ربانی نے نگران وزیر اعظم کی جانب سے کابینہ کمیٹی کی تشکیل کو آئین کے خلاف قرار دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ نگران حکومت سمجھتی ہے کہ وہ سپریم کورٹ اور پارلیمنٹ کو بلڈوز کر دے گی۔

دوسری جانب نگران وزیرِ پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ کابینہ کمیٹی رولز آف بزنس کے تحت بنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کمیٹی قانون سازی کیلئے نہیں بلکہ رولز بنانے سے متعلق ہے۔

مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ آرڈیننس لانا حکومت کا اختیار ہے، ایمرجنسی قانون سازی کی اجازت ہے، چاہتے ہیں جو قانون سازی کریں وہ آئین اور قانون سے بالا نہ ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

آئی ایم ایف نے پاکستان سے ڈالر کے مقابلے میں روپےکی قدر بڑھنے پر رپورٹ مانگ لی

Next Post

ن لیگ اور ایم کیو ایم دوسروں کو بھی ساتھ ملالیں تب بھی انہیں اُمیدوار نہیں ملیں گے: مرتضیٰ وہاب

Related Posts
Total
0
Share