Reg: 12841587     

لاہور :مکان کے کرائے پر جھگڑا، مالک مکان نے خواجہ سراؤں پر فائرنگ کردی

سلیم اختر ہیڈ آف نیوز لاہور

لاہور: ٹبی سٹی میں کرائے کے جھگڑے پر مالک مکان نے مبینہ طور پر فائرنگ کردی جس سے 2 خواجہ سرا زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق خواجہ سراؤں محسن اور اللہ دتہ کا اپنے مالک مکان احمد گجر سے کرائے کے لین دین پر جھگڑا ہوا، احمد گجر نے مبینہ طور پرفائرنگ کرکے دونوں کو زخمی کردیا اور خود فرار ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں خواجہ سراؤں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہربتائی گئی ہے۔

دوسری جانب  پولیس نےمقدمہ درج کرکےملزم کی تلاش شروع کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

فلسطینیوں سے یکجہتی: انجمن تاجران کا جمعے کو کاروبار بند رکھنے کا اعلان

Next Post

پنجاب میں کورونا ویکسین کا اسٹاک ختم ہونے کی خبریں بے بنیاد قرار

Related Posts
Total
0
Share