مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز
جماعت اسلامی نے پیٹرول 100 روپے فی لیٹر سستاکرنےکامطالبہ کردیا۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما آفتاب جہانگیر نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں 75 روپے فی لیٹر کمی ہونی چاہیے ۔
علاوہ ازیں وزیر مملکت برائے پیٹرولیم سینیٹر مصدق ملک نے کہا کہ وعدے کے مطابق عوام کو ریلیف دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزیراعظم کو ارسال کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ پیٹرول کی قیمت میں 18 روپے اور ڈیزل 33 روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔