Reg: 12841587     

امریکی صدر اسرائیل کے بعد آج سعودی عرب کے دورے پر پہنچیں گے

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

امریکا کے صدر  جوبائیڈن اسرائیل کے دورے کے بعد  آج سعودی عرب جائیں گے۔

 صدر جوبائیڈن  اپنے دورے  میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور  ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔

دورہ سعودی عرب سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے  دورے کا مقصد سعودی عرب سےتعلقات کی ازسرنو بحالی ہے۔

دوسری جانب جو بائیڈن کے دورے کے موقع پر سعودی عرب نے اپنی فضائی حدوداسرائیل کے لیے کھول دی ہے۔

 خیال رہےکہ جو بائیڈن کا بطور امریکی صدر  مشرق وسطیٰ کا یہ پہلا دورہ ہے، مشرق وسطیٰ کے دورے کے پہلے مرحلے میں امریکی صدر گزشتہ روز اسرائیل پہنچے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

کورونا کی نئی علامات سامنے آگئیں

Next Post

بھارتی نژاد رشی سونک برطانوی وزیراعظم بن کر نئی تاریخ رقم کرنے کے قریب

Related Posts
Total
0
Share