مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز
برطانیہ میں برٹش انڈین رشی سونک کے کنزر ویٹو وزیراعظم بن کر نئی تاریخ رقم کرنے کے قریب پہنچ گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی نژاد برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے کنزرویٹو وزیراعظم بننےکی دوڑجیت لی ہے، رشی سونک 101 ووٹ لے کر سب سے آگے رہے۔
دوسری جانب پینی مورڈنٹ 83 ووٹ لےکر دوسرے اور لزٹرس 64 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر چلی گئیں۔
واضح رہے کہ برطانوی کنزرویٹو پارٹی کی قیادت کے حوالے سے ووٹنگ ہوئی جس کے پہلے مرحلے میں ندیم ضحاوی اور جیریمی ہنٹ 30 سے کم ووٹ لینے پر مقابلے سے باہر ہوگئے تھے جبکہ رشی سونک نے 88 ووٹ لیے تھے۔