Reg: 12841587     

سعودی عرب میں منکی پاکس کا پہلا کیس سامنے آگیا

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

سعودی عرب میں منکی پاکس کے پہلے کیس کی تصدیق ہوگئی۔

 سعودی وزارت صحت کے مطابق دارالحکومت ریاض میں بیرون ملک سے آنے والے شخص میں منکی پاکس کی تشخیص ہوئی ہے۔

حکام کے مطابق متاثرہ شخص فی الحال طبی نگرانی میں ہے۔

سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ متاثرہ  شخص کے ساتھ رابطے میں رہنے والوں کے بھی ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے تمام افراد کی رپورٹ منفی آئی ہے۔

منکی پاکس کیا ہے؟

منکی پاکس دراصل ایک ایسا وائرس ہے جو بنیادی طور پر جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے۔ منکی پاکس، وائرس کے ’پاکس وائری ڈائے‘ (Poxviridae) فیملی سے تعلق رکھتا ہے، اس فیملی کو مزید 2 ذیلی خاندانوں میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں 22 پرجاتیاں ہیں اور مجموعی طور پر اس فیملی میں وائرس کی 83 اقسام ہیں۔

اس فیملی سے تعلق رکھنے والے وائرس میں ’اسمال پاکس‘ یعنی چیچک بھی شامل ہے اور علامات میں قریب ترین ہونے کی وجہ سے منکی پاکس کو اس کا کزن بھی کہا جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ساجد جاوید کنزرویٹیو پارٹی کی لیڈر شپ کی دوڑ سے باہر

Next Post

ملکہ برطانیہ کو ملک میں زمینی جائیدادوں کی سب سے بڑی مالک کے طور پر استثنیٰ مل گیا

Related Posts
Total
0
Share