مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز
کراچی: محکمہ موسمیات نے آج شہر میں تیز بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا کم دباؤ مزید شدت اختیار کر چکا ہے، کراچی اور حیدرآباد میں موسلادھار بارشوں سے اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے گزشتہ روز کراچی میں صرف 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ روزکراچی کے مختلف علاقوں نارتھ ناظم آباد، ملیر، قائد آباد اور سپرہائی وے سمیت ملحقہ علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔
دوسری جانب کراچی میں مزید دو رین آبزرویٹریز ڈپٹی کمشنر ساؤتھ آفس اور کورنگی میں لگادی گئی ہیں جس کے بعد شہر قائد میں آبزرویٹریز کی تعداد 18 ہوگئی ہے۔