سیالکوٹ(تحصیل رپورٹر آفاق احمد)
سیالکوٹ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری عصمت اللہ وریاہ اور ملاوی افریقہ کے معروف بزنس مین چوہدری عظمت اللہ وریاہ نے پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے مرکزی صدر ملک منظور حسین اور برطانیہ و یورپ کے معروف بزنس مین اور جرنلسٹ خالد چوہدری کا ساتھیوں سمیت سیالکوٹ پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا اور مقامی ریسٹورنٹ میں پر تکلف عشائیہ دیا ۔
سیاسی رہنماؤں کا پاکستان کی سیاست اور اوورسیز پاکستانیوں کو بیرون ممالک میں درپیش مشکلات کے موضوع پر تبادلہ خیال ،پاکستان میں زرمبادلہ بھیجنے اور پاکستانی معیشت کو مستحکم بنانے، انٹرنیشنل کانفرنس کے انعقاد کا قیام کروانے اور ضمنی الیکشن کے نتائج آنے پر قیاس آرائیوں کے علاؤہ غیر سیاسی گفتگو ہوئی۔
معزز مہمانان گرامی ملک منظور حسین اور خالد چوہدری نےشاندار میزبانی اور پرتپاک استقبال کرنے پر چوہدری عصمت اللہ وریاہ اور چوہدری عظمت اللہ وریاہ کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔
عشائیہ میں معزز مہمانان گرامی کیساتھ جن شخصیات نے شرکت کی ان
میں چوہدری قیصر واہلہ،رانا زاہد،چوہدری قیصر محمود ،رانا دلبر خان،ملک سیف اللہ،چوہدری عثمان عصمت اللہ وریاہ و دیگر موجود تھے۔