مانچسٹر(چودھری عارف پندھیر)
پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر سابق اپوزیشن لیڈر اور سابق سینئر وزیر چودھری محمد یاسین مختصر دورے پر بر طانیہ پہنچ گئے مانچسٹر پہنچنے کے بعد مقامی ہال میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما چودھری صغیر پوٹھی اور انکی ٹیم نے استقبالیہ دیا۔
جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما اور بر طانیہ کے سینئر نائب صدر خواجہ کلیم الر حمن سابق مشیر راجہ شوکت خالق -کاروباری سماجی سیاسی شخصیت امجد حسین مغل نے خصوصی شرکت کی اس موقع پر چودھری محمد یاسین کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں بے نام حکومت ہے جسے سیاست کا بالکل نہیں پتہ پیسے کہ بل بوتے پر وزیر اعظم بن گیا جو دن کو سوتا ہے اور رات کو جاگتا ہے ۔
انشااللہ بہت جلد وہاں پر مسلم لیگ ن اور پی پی پی کی عوامی حکومت قائم ہوگی پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما اور پاکستان پیپلز پارٹی بر طانیہ کے سینئر نائب صدر خواجہ کلیم الرحمن نے کہا کہ ہم چودھری یاسین کے بر طانیہ آمد پر ویلکم کرتے ہیں۔
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ پاکستان کی غریب عوام کی خدمت کی ہمارے لیڈروں زولفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو نے پاکستان اور جمہوریت کے لئے اپنی جان کی قربانی دی اور سابق صدر آصف علی زرداری نے گیارہ سال جیل کاٹی لیکن جھکے نہیں کشمیری راہنما یاسین ملک کی رہائ کے لئے بھی ہماری پارٹی اپنا کردار ادا کرے گی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما میزبان چودھری صغیر پوٹھی نے پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چودھری یاسین کی برطانیہ آمد کا مقصد پارٹی کارکنوں سے ملنا اور مقبوضہ کشمیر کی عوام پر ظلم اور یاسین ملک کی سزا کے خلاف مہم چلانا ہے جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے چئیرمین راجہ نجابت کی بر طانیہ آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں آج انہوں نے بھی اپنے ساتھیوں سمیت یاسین ملک کی سزا کے خلف پٹیشن پر دستخط کئے ہیں ۔
اس موقع پر پی پی پی بریڈ فورڈ کے صدر آصف نسیم راٹھوار اور پی پی پی گریٹر مانچسٹر کے صدر اختر ایچ رانا نے کہا کے ہم اپنے چئرمین بلاول بھٹو کے شکر گزار ہیں کے انہوں نے شیر کشمیر سابق اپوزیشن لیڈر چودھری محمد یاسین کو پاکستان پیلز پارٹی آزاد کشمیر کا صدر بنایا امید کرتے کہ کہ یہ آزاد کشمیر میں پاکستان پیپلز پارٹی کو اور مضبوط کریں گے۔ ممتاز کاروباری سماجی سیاسی شخصیت امجد حسین مغل نے چودھری یاسین کی بر طانیہ آمد پر خوشی کا اظہار کیا پیپلز یو تھ نے نوجوان نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا آخر میں تمام مہمانوں کی لاہوری کھانوں سے تواضع کی گئی۔