Reg: 12841587     

ضمنی الیکشن میں شکست کیوں ہوئی؟ شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس کی اندرونی کہانی

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

لاہور : پنجاب کے ضمنی الیکشن میں شکست کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ضمنی انتخابات میں شکست پر  پارٹی رہنماؤں نے اپنی رپورٹ پیش کی،رپورٹ  رانا ثنا اللہ، خواجہ سعد رفیق اور  ایاز صادق نے پیش کی۔

ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا کہ مسلم لیگ ن نے جن امیدواروں کو ٹکٹ دیا وہی شکست کا باعث بنے، موزوں امیدوار  نہ ہونے کے باعث ن لیگی ووٹرز  نے ووٹ نہیں ڈالا۔

ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ن لیگ کے رہنما اپنے ووٹرز کو پولنگ کے دن گھروں سے بھی نہیں نکال سکے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ پارٹی امیدواروں کے ضمنی الیکشن نہ جیتنے کی ایک وجہ مہنگائی بھی تھی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ضمنی الیکشن ہوئے جن میں سے 15 پر تحریک انصاف، 4 پر ن لیگ اور ایک نشست پر آزاد امیدوار نے کامیابی حاصل کی۔

یہ 20 نشستیں پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے منحرف ارکان کے ڈی سیٹ ہونے پر خالی ہوئی تھیں۔

ان 15 نشستوں کے حصول کے بعد 22 جولائی کو وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں تحریک انصاف اور اس کی اتحادی جماعت ق لیگ کو ن لیگی اتحاد پر برتری حاصل ہوگئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر سابق اپوزیشن لیڈر اور سابق سینئر وزیر چودھری محمد یاسین مختصر دورے پر برطانیہ پہنچ گئے

Next Post

دریائے سندھ میں کشتی الٹنےکے واقعے میں جاں بحق افرادکی تعداد 20 ہوگئی

Related Posts
Total
0
Share