سیالکوٹ(بیورو رپورٹ)
برطانیہ اور یورپ کے معروف بزنس مین اور جرنلسٹ چوہدری خالد محمود ہنجرا ان دنوں پاکستان میں موجود ہیں۔انکے گیسٹ ہاؤس میانی سیالکوٹ میں ملاقات کرنے والے عزیزو اقارب ،دوست احباب،سیاسی و غیر سیاسی لیڈران ،کاروباری شخصیات اور ساتھیوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔
خالد چوہدری کے چوہدری منور حسین باجوہ اور انکی فیملی کیساتھ دیرینہ تعلقات ہیں- چوہدری خالد محمود اور انکے بھائی چوہدری قیصر محمود نے سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری منور حسین باجوہ کو اور انکے ہمراہ آنے والے مہمانوں کا والہانہ خیر مقدم کیا اور خاطر تواضع کی ۔چوہدری خالد نے چوہدری منور۔حسین باجوہ کو ملاقات کے لیے تشریف لانے پر شکریہ ادا کیا اور خوشی کا اظہار کیا۔