Reg: 12841587     

نگران وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست قابل سماعت ہے یا نہیں؟ فیصلہ محفوظ

مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

لاہور ہائیکورٹ نے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کیلئے دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے یا ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

جسٹس شاہد بلال حسن نے نگران وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانے کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کا کہنا تھا نگران وزیراعظم کی تقرری 90 روز مکمل ہونے کے بعد غیر مؤثر ہو چکی، آئینی طور پر انوار الحق کاکڑ نگران وزیراعظم نہیں رہے لہٰذا عدالت نگران وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانے کے احکامات جاری کرے۔

دوسری جانب وفاقی حکومت کے وکیل نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نا ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

اشتعال انگیز گفتگو کا کیس: مریم اورنگزیب کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

Next Post

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ

Related Posts
Total
0
Share