Reg: 12841587     

ملک میں خودکشی سے بچانے والی دوا سمیت 60 اہم ادویات ناپید

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

ملک میں خودکشی سے بچانے والی دوا سمیت 60 اہم ادویات ناپید ہوگئیں۔

پاکستان سائیکاٹرک سوسائٹی نے ادویات کی قلت پر تشویش کا اظہار کیا اور فارما کمپنیوں سمیت ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو بھی خط  لکھ دیا۔

پاکستان فارما سیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پیداواری لاگت بڑھنے سے 60 اہم ادویات دستیاب نہیں۔

چیئرمین پی پی ایم اے قاضی منصور نے کہا کہ ڈالر کی قدربڑھنے سے خام مال مہنگا ہوا،کمپنیاں یہ ادویات نہیں بنارہیں۔

دوسری جانب ڈریپ نے بھی مقامی مارکیٹ میں 8 ادویات کی قلت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ سپلائی چین کے مسائل اور کنٹرولڈ ڈرگز کا کوٹا نا ملنے کی وجہ سے چند ادویات کی قلت ہوئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

دماغ کو ہمیشہ جوان رکھنے کا آسان ترین طریقہ

Next Post

ڈی آئی جی مقصود میمن برطانیہ سے ٹیرر ازم فنانسنگ میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری کے حامل پہلے پاکستانی پولیس افسر

Related Posts
Total
0
Share