مانچسٹر (رپورٹ عارف چودھری )
سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے سابق مشیر اور بر طانیہ کے ممتاز بزنس مین اور پراپرٹی ٹائیکون انیل مسرت نے بر ٹش مسلم ہیریٹیج سنٹر مانچسٹر میں کمیونٹی ہم آہنگی افطار ڈنر کا اہتمام کیا جس میں لارڈ بشپ آف مانچسٹر ڈیوڈ واکر نے خصوصی شرکت کی۔
دوسرے مہمانوں میں قونصل جنرل طارق وزیر ، کمرشل ٹریڈ سیکرٹری چودھری محمد اختر،ممبرز بر طانوی پارلیمنٹ جیمز ڈیلی، افضل خان لارڈ واجد خان ،ڈپٹی لیڈر مانچسٹر سٹی کونسل لطف الرحمن ،سابق لارڈ مئیر مانچسٹر نعیم الحسن عابد چوہان کاروباری شخصیات چودھری ہارون کھٹانہ ،چودھری مسرت ،زاھد ورلڈوائڈاور سیاسی سماجی کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب کا آغاز قاری جاوید اختر نے قرآن پاک کی تلاوت سے کیا -اس موقع پر مہمان خصوصی لارڈ بشپ آف مانچسٹر ڈیوڈ واکر نے کہا کہ مجھے یہاں مسلمان بہن بھا ئیوں سے روزہ میں ملکر بہت خوشی ہوئی انیل مسرت نے یہاں پر دوسرے مزہب والوں کو بلا کر بہت اچھا کیا۔
میزبان انیل مسرت نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرنے کے بعد کہا کہ بر طانیہ میں تمام کمیونیٹیز کو اکٹھا کر کے مجھے بہت خوشی ہوتی ہے اور اس سے تمام کمیونٹی میں ہم آہنگی پیدا ہوتی ہے قونصل جنرل طارق وزیر کا کہنا تھا آج کی افطاری میں دوسرے مزاہب والوں کو بلانے کا مقصد یہ ہے کہ انہیں بتایا جائے کہ مسلمان دوسرے مزاہب والوں کے ساتھ ایک جگہ اکٹھا بیٹھ کر برمضان میں کیسے ماحول میں زندگی گزارتے ہیں مانیل مسرت بھائی نے سب کو اکٹھا کرکے ایک مثال قائم کی ہے۔
بری سے ممبر پارلیمنٹ جیمز ڈیلی نے کہا کہ میں انیل مسرت کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے ملٹی فیتھ ایو ینٹ منعقد کروایا ہم نے بھی افطار ڈنر کو انجوائے کیا –
چودھری بلال غفور کا کہنا تھا آج کا افطا ڈنر اس لئے منفرد ہے کہ یہاں دوسرے مزاہب کے لوگ بھی ہیں اور انہیں یہاں مسلمانؤں کے رمضان کا بھی پتہ چلے گا ایسی دعوتیں کرنی چاہیے چودھری مجید گجر ،افتخار مجید،ناصر محمود نے کہا کہ انیل مسرت ہمیشہ کمیونٹی کو اکٹھا کرنے میں سب سے آگے ہوتے ہیں اور یہ دوسرے لوگوں کے لئے ایک مثال ہیں سماجی راہنما عاطفہ شاہ نے انیل مسرت کو کامیاب افطار ڈنر کرانے پر مبارکباد دی۔
بیرسٹر عامر الیاس نے سیکرٹری سٹیج کے فرائض احسن طریقے سے ادا کئے اور اعجاز صاحب اور بیرسٹر عامر الیاس اور انکی ٹیم نے افطاری ڈنر کے انتظامات بہت اچھے طریقے سے کئے تھے۔