Reg: 12841587     

برطانیہ کے نامور ڈاکٹر عبد السعید مرحوم کی پیشہ وارانہ خدمات کو خراج تحسین و عقیدت پیش کرنے کے لیے راچڈیل کیسل مییر ہال میں پروقار تقریب کا انعقاد ہوا ۔

راچڈیل (عارف چودھری)

برطانیہ کے نامور ڈاکٹر عبد السعید مرحوم کی پیشہ وارانہ خدمات کو خراج تحسین و عقیدت پیش کرنے کے لیے راچڈیل کیسل مییر ہال میں پروقار تقریب کا انعقاد ہوا اور ان کے فلاحی کام کو آگے بڑھانے کے لئے انکی بیگم ڈاکٹر فرحت بیٹے اور سماجی راہنما کاشف علی نے ” SHEWEB”نام کی آرگنائزیشن کی بنیاد رکھی جس میں پیشہ ور ڈاکٹروں ، سرکردہ شخصیات کے علاوہ راچڈیل کونسل کے مئیر کونسلر علی احمد نے خصوصی شرکت کی ۔

تقریب میں ڈاکٹر عبدالسعید کے فلاحی کاموں کو آگے بڑھانے کے لئے انکی اہلیہ ڈاکٹر فرحت انکے بھانجے ڈاکٹر ڈاکٹر عبدالغفور اور سماجی ورکر کاشف علی نے ارگنائزیشن سپورٹ ان ہیلتھ اور ویل بینگ کی لانچنگ بھی کی جس کی مختلف وقت میں کمیونٹی کے لئے ہیلتھ ورکشاپس کا اہتمام کیا جائے گا۔

جس میں پیشہ ور ڈاکٹر حضرات جن میں مقبول ، صابر ،ڈاکٹر فرحت احمد ، ڈاکٹر صبور ، ڈاکٹر عبدالغفور ،عزرا جہاں ،کونسلر پروفیسر افتخار احمد ، طاہرہ جاوید ، زارہ شیخ، کاشف علی اور  سرکردہ شخصیات کے علاوہ راچڈیل کونسل کے مئیر کونسلر علی احمد کونسلر پروفیسر افتخار احمد کونسلر محمد ارشد نے خصوصی شرکت کی ۔

اس موقع پر مئیر راچڈیل کونسلر علی احمد کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عبدالسعید نفیس شخصیت کے مالک تھے پیشہ وارانہ خدمات انجام دیتے ہوئے کمیونٹی کی بے پناہ خدمت کی اسی وجہ سے خاص مقام رکھتے تھے ۔انکا کہنا تھا کہ مرحوم کی یاد میں کمیونٹی کو صحت مند رہنے بارے منصوبہ شروع کیا گیا ہے ،امید ہے کمیونٹی اس سے مستفید ہو گی ۔

ڈاکٹر فرحت کا کہنا تھا کہ کمیونٹی کی صحت بارے آگاہی دینے کے لیے جو منصوبہ ڈاکٹر عبدالسعید کی پیشہ ورانہ خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے شروع کیا گیا ہے۔ ہمیں کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات اور پیشہ ور ڈاکٹروں نے بھرپور معاونت کا وعدہ کیا ہے۔ ارگنائزیشن کے سیکرٹری کاشف علی کا کہنا تھا کہ راچڈیل اور اولڈہم کی مقامی کمیونٹی کو صحت مند رکھنے بارے جو منصوبہ شروع کیا گیا ہے اسکی تقریب رونمائی تھی۔

کورونا وائرس کی وبا کے بعد لوگوں کو صحت بارے جو مسائل درپیش آئے ہیں اس منصوبہ کے تحت انہیں  حل کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔ کونسلر پروفیسر افتخار احمد کا کہنا تھا کہ پروقار تقریب میں ڈاکٹر عبد السعید کی کمیونٹی کے لیے خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا ۔

دماغی امراض کے ماہر ڈاکٹر مقبول کا کہنا تھا کہ جس تنظیم کی داغ بیل گئی ہے کمیونٹی کو اسکی اشد ضرورت تھی  کیونکہ ہماری کمیونٹی کے اندر دماغی امراض بارے آگاہی نہیں ہے ۔ ڈاکٹر عبدالغفور ،عزرا جہاں، طاہرہ جاوید ،زارہ شیخ اور تقریب میں شریک دیگر افراد نے بھی ڈاکٹر عبد السعید کی پیشہ ورانہ خدمات کو یاد رکھنے اور کمیونٹی کو صحت بارے آگاہی دینے کے لیے نئے منصوبے کا آغاز کر کے انکی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔  گلوکار کاشف علی اور دوسرے گلوکاروں نے نغمے بھی سنا ئے۔

راچڈیل میں بسنے والی پاکستانی و کشمیری کمیونٹی نے ڈاکٹر عبد السعید کی دکھی انسانیت کے لیے انجام دی گئی پیشہ وارانہ خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کر کے مثالی کام کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

زیم سائبرسٹی زمبابوے کا سنگ بنیاد، امارات کےکاروباری ادارے کی سرمایہ کاری

Next Post

پانی، سورج اور ہوا سے طیاروں کا ایندھن بنانے والا انوکھا ٹاور

Related Posts
Total
0
Share