Reg: 12841587     

برطانیہ کے معروف بزنس مین امتیاز احمد کو اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کا انٹرنیشنل چیف کوآرڈینیٹر کے لیے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا-

مانچسٹر خصوصی رپورٹر

وائس چیئرمین اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب سید مخدوم طارق محمود الحسن نے برطانیہ کے معروف بزنس مین امتیاز احمد کو اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کا انٹرنیشنل چیف کوآرڈینیٹر کا نوٹیفکیشن جاری کردیا-
امتیاز احمد کا نام برطانیہ کے معروف بزنس مینوں میں شمار ہوتا ہے اور یہ برطانیہ میں مجسٹریٹ کے عہدے پر فائز ہیں۔ یہ نہ صرف ایک منجھے ہوئے بزنس مین ہیں بلکہ یہ برطانیہ کے قانون کے مطابق عدل و انصاف مہیا کرنے میں بھی معروف مجسٹریٹ مانے جاتے ہیں۔ امتیاز احمد کا تعلق پاکستان میں ایک زمیندار گھرانے سے ہے-
امتیاز احمد نے انڈر گراؤنڈ نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور والدین کی دعاؤں سے پاکستان اور بیرون ملک میں ان تمام ممالک میں اوورسیز پاکستانیوں کا چیف کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے جن ممالک میں پاکستانی مقیم ہیں اور پاکستان کے اندر 26 اضلاع کی کمیٹیوں کا انتظام کرتے ہیں جو چیئرمین، آر پی او/ڈی پی او پولیس کی نمائندگی کرتے ہیں اور کمشنر/ڈی سی او/اے ڈی سی ریونیو بورڈ پر دباؤ ڈالتے ہیں- برطانیہ، یورپ امریکہ اور پورے مشرق وسطیٰ کے تمام ممالک کوآرڈینیٹرز کے ساتھ مل کر کام کریں تاکہ سمندر پار پاکستانیوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے، ان کے مسائل کو جلد حل کیا جائے لیکن اہم بات یہ ہے کہ ایک روڈ میپ بنایا جائے جس میں سمندر پار پاکستانیز پاکستان کو عظیم بنانے میں بڑا کردار ادا کر سکیں-
انھوں نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ
مجھےآپ سے اپنے مشن کو نہ صرف ہمارے لیے بلکہ ہماری آنے والی نسلوں کے لیے ممکن بنانے میں آپکے تعاون اور دعاؤں کی ضرورت ہے-

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پیر و مرشد پیر سید مدثر حسین شاہ علی پور شریف کو دبئی پہنچنے پر شاندار استقبال اور پھول پیش

Next Post

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 43 ارکان قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کر دیا

Related Posts
Total
0
Share