Reg: 12841587     

برطانیہ میں شدید گرمی سے ریلوے پھاٹک پر نصب ٹرین کے سگنلز پگھل گئے، تصاویر وائرل

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

برطانیہ سمیت یورپ میں ان دنوں گرمی کی شدید لہر جاری ہے جس نے گرمی کے تمام ریکارڈز توڑ دیے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں 19 جولائی کو تاریخ میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 40.2 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق یہ پہلی بار ہے جب برطانیہ میں 40 سینٹی گریڈ سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔اس سے قبل برطانیہ میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 2019 میں ریکارڈ کیا گیا تھا جو 38.7 سینٹی گریڈ تھا۔

دوسری جانب  گزشتہ روز برطانیہ کی نیشنل ریلوے کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ  کے ذریعے خطرناک ہیٹ ویو کی وجہ سے روڈ پر نصب ٹرین کے سگنلز کے پگھلنے کی تصاویر شیئر کی گئیں۔

تصاویر میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ برطانیہ کے قصبے سینڈی میں ایک ریلوے پھاٹک کے قریب سیاہ رنگ کے ٹرین کے سگنلز بظاہر موم کی طرح پگھل گئے۔

اس کے علاوہ ریلوےحکام کی جانب سے مسافروں سے درخواست کی گئی کہ وہ ٹرین کا سفر کرنے سے قبل روٹ ( راستے) کی جانچ کرلیں کیوں کہ ہیٹ ویو کی وجہ سے  پٹریوں پر آگ لگنے کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔

اس سے قبل نیشنل ریل نیٹ ورک نے مسافروں پر زور دیا  تھا کہ بہت ضروری ہو تو ہی سفر کریں، ورنہ گھر میں قیام کریں جبکہ 19 جولائی تک شمال مغربی انگلینڈ اور لندن کے درمیان ٹرین سروس معطل رہے گی۔

دوسری جانب اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ دنیا بھر میں ہیٹ ویو کا تسلسل 2060 تک بڑھتا جائے گا۔

اقوام متحدہ کی عالمی موسمیاتی ایجنسی کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویو زیادہ کاربن اخراج کرنے والے ممالک کے لیے ویک اپ کال ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

دنیا بھر میں پائی جانے والی تتلیوں کی قسم کو معدومی کے خطرے کا سامنا

Next Post

ن لیگ کے حمزہ شہباز دوبارہ وزیراعلیٰ پنجاب منتخب

Related Posts

مانچسٹر:چودھری عبدالکریم اور انکے صاحبزادے فیصل کریم نے پاکستانی کشمیری کمیونٹی کے اعزاز میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا

عارف چودھری برطانیہ اور مانچسٹر کی ممتاز سیاسی کاروباری شخصیت چودھری عبدالکریم اور ان کے صاحبزادے چودھری پراپرٹی…
Read More
Total
0
Share