Reg: 12841587     

بریڈ فورڈ میں جشن غدیر شایان شان منایا گیا۔محفل حمد و نعت و سماع کا کا شاندار اجتماع موالیان کی دھمال اور قوالوں پر نوٹوں کی برسات۔

بریڈفورڈ ( فرحت کاظمی)

حجہ الوداع اور غدیر خم کے مقام پر رسول اکرم خاتم المرسلین سید الانبیا و المرسلین محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے تاریخ ساز اور حیات مقدسہ کے آخری خطبہ کی یاد میں ایک محبان و عاشقان ولایت کی روحانی و با برکت محفل  کا بریڈفورڈ میں انعقاد کیا گیا۔


غدیر خم کے مقام پر حضرت علی کرم اللہ وجہ کے لئے رسول پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ان کا ہاتھ بلند کر کے فرمایا
من کنت مولاہ فہذہ علی مولاہ’۔’


دنیا بھر میں یہ دن عید غدیر کے نام سے منایا جاتا ہے۔
معروف روحانی پیشوا آغا لعل بادشاہ سرکار کی خصوصی ہدایت و راہنمائی میں منعقدہ تقریب کی صدارت پیر نوازش علی شاہ چواہ خالصا گوجر خان نے کی ،مہمان خصوصی پیر صاحب زادہ علی عباس آستانہ عالی چشتیہ سہروردیہ بریڈفورڈ تھے۔


پیر سید بلال چشتی اجمیری سجادہ نشین آستانہ عالیہ اجمیر شریف انڈیا، اتحاد بین المسلمین اور یکجہتی کے داعی پیر سید افضال حسین بخاری جلالی قلندری  اور دیگر علماء،مشائخ عظام نے خصوصی شرکت کی۔


سماجی و سیاسی شخصیات میں راجہ غضنفر خالق سابق لارڈ مئیر بریڈفورڈ ،کونسلر ظفر علی اعوان، شیخ ارشد برقی ، محمد رفیق سہگل کونسل فار ماسک بریڈفورڈ ، سید امتیاز کاظمی صدر تنظیم السادات یو کے ، کاروباری شخصیات جاوید قادر ، بابو چویدری مشاق حسین، محمد ریاض ، باوا سید ناظم نقوی اختر ،سعید رضا ،شفاعت کاظمی ، بوبی شاہ ، بابر کاظمی ، منتظر شاہ ،مسعود عالم شامی نمایاں تھے۔


برطانیہ کے تمام شہروں سے بھرپور نمائندگی موجود تھی ۔ معروف قوال سلیم صابری اور ہمنواؤں  کے ساتھ ساتھ پاکستان سے آئے قوال صغیر حسین اور ہمنواؤں  نے اپنی خوبصورت آوازوں اور صوفیانہ کلام سے حاضرین کو محظوظ کیا اور سماں باندھ دیا  آخر میں کیک کاٹا گیا اور نوجوان خطیب سید علی کاظم نے اتحاد امت ،سلامتی و استحکام پاکستان اور مسلمانان عالم کی مشکلات دور ہونےکی دعا کی۔


تقریب کے میزبان اور تنظیم بین المذاہب یکجہتی کے روح رواں عارف حسین جعفری نے تمام مذاہب و مسالک اور وسیع شعبہ زندگی سے متعلقہ افراد کی شرکت پر اظہار مسرت کیا اور اس مثالی تقریب کو کامیاب بنانے پر شرکا کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

حمزہ شہباز کی جیت: عمران خان نے آج رات احتجاج کی کال دے دی

Next Post

عثمان خواجہ نے بھی ون ڈے کرکٹ کے مستقبل پر سوال اٹھادیا

Related Posts
Total
0
Share