Reg: 12841587     

عثمان خواجہ نے بھی ون ڈے کرکٹ کے مستقبل پر سوال اٹھادیا

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے بھی ون ڈے کرکٹ کے مستقبل کے حوالے سے خبردار کردیا۔

کھیلوں کی غیر ملکی ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں عثمان خواجہ نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی بڑھتی لیگز ون ڈے کرکٹ کو نچوڑ رہی ہیں جس سے ون ڈے کرکٹ سست موت مررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بین اسٹوکس کے ون ڈے کرکٹ کو چھوڑنے پر حیرانگی نہیں ہوئی، ذاتی طور پر غالباً میں بھی ان ون ڈے کرکٹ کے ساتھ نہیں ہوں، میں یہ نہیں کہتا کہ تینوں فارمیٹ کا کرکٹر بننا ممکن نہیں  لیکن یہ آسان نہیں ہے۔

عثمان خواجہ کا کہنا تھا کہ ون ڈے کرکٹ کا ورلڈکپ ابھی ہو رہا ہے جو دیکھنے میں بہت اچھا لگتا ہے، اگر آپ تینوں فارمیٹ کھیلتے ہیں تو پھر آپ گھر میں نہیں رہ سکتے اس لیے بہت زیادہ سفر کی وجہ سے یہ بہت مشکل ہو چکا ہے، اس کے جسمانی اور دماغی طور پر بہت اثرات پڑتے ہیں۔

آسٹریلوی کرکٹر نے مزید کہا کہ اکثریت اب بھی ٹیسٹ کرکٹ کو پسند کرتی ہے اور میرا بھی یہ پسندیدہ فارمیٹ ہے اس لیے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کے درمیان بہت اچھا توازن رکھا جاسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

بریڈ فورڈ میں جشن غدیر شایان شان منایا گیا۔محفل حمد و نعت و سماع کا کا شاندار اجتماع موالیان کی دھمال اور قوالوں پر نوٹوں کی برسات۔

Next Post

پی ٹی آئی اور ق لیگ نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کیخلاف سپریم کورٹ رجسٹری میں درخواست دائر کردی

Related Posts

ماہر قانون دان بیرسٹر امجد ملک کی دعوت پر بزنس مین خالد چوہدری کا وفد کے ہمراہ ان کے چیمبر پہنچنے پر خیر مقدم

راچڈیل (عارف چوہدری) سابق چیئر مین بورڑ آف گورنرز آف اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن ، لائرز ایسوسی ایشن برطانیہ…
Read More
Total
0
Share