Reg: 12841587     

حمزہ شہباز کے وزیراعلیٰ برقرار رہنے پر پنجاب کے مختلف شہروں میں کارکنوں کا جشن

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماحمزہ شہباز کے وزیراعلیٰ برقرار رہنے پر پنجاب کے مختلف شہروں میں کارکنوں نے جشن منایا۔

رپورٹس کے مطابق ملتان،کمالیہ،حافظ آباد،سیالکوٹ،شکرگڑھ، رحیم یارخان میں ن لیگ کےکارکنوں نے سڑکوں پرنکل کر حمزہ شہباز کی کامیابی پرجشن مناتے ہوئے بھنگڑے بھی ڈالے۔

اس کے علاوہ حمزہ شہباز کے دوبارہ وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر پیپلز پارٹی کی جانب سے  حیدرآباد  کے علاقے حیدر چوک  پر جشن منایا گیا۔

واضح رہے کہ ن لیگ کے امیدوار حمزہ شہباز دوبارہ وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوئے جبکہ پرویز الہیٰ کو پھر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

گزشتہ روزپنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے ووٹنگ ہوئی جس میں حمزہ شہباز نے اکثریت کی حمایت حاصل کرلی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس تقریباً پونے تین گھنٹے کی تاخیر سے شام 7 بجے شروع ہوا جس کے بعد ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے ووٹنگ کا عمل شروع کرایا۔

ووٹنگ کے نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار پرویز الہیٰ نے 186 ووٹ لیے جبکہ مسلم لیگ ن کے حمزہ شہباز نے 179 ووٹ لیے۔

تاہم ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری نے ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت کے خط کو پڑھ کر سنایا جس میں انہوں نے ق لیگ کے ارکان کو حمزہ شہباز کو ووٹ ڈالنے کی ہدایت کی تھی۔

ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ اس خط کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں جتنے بھی ووٹ ق لیگ کے کاسٹ ہوئے ہیں وہ مسترد ہوتے ہیں اور میں اس بات کا اعلان کرتا ہوں کہ 10 ووٹ ختم ہونے کے بعد حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوگئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پی ٹی آئی اور ق لیگ نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کیخلاف سپریم کورٹ رجسٹری میں درخواست دائر کردی

Next Post

نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا

Related Posts
Total
0
Share