مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈ نیوز
معروف بھارتی اداکار نصیرالدین شاہ کو طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار کو دو روز قبل ممبئی کے ایک اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے جس کے بعد اب ان کی حالت پہلے سے بہتر بتائی جارہی ہے۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران نصیرالدین شاہ کے مینیجر نے بتایا کہ اداکار کو نمونیا ہوا ہے اور دوران علاج ان کے پھیپھڑوں پر ایک نشان پایا گیا ہے جس کے بعد وہ طبی نگرانی میں ہیں۔
مینیجر کے مطابق اداکار کی طبیعت اب بہتر ہے اور وہ بات چیت کرنے کے قابل ہیں۔