Reg: 12841587     

ایٹا کے تحت ہر قسم کے ٹیسٹ میں حصہ لینے والے معذور امیدواروں کیلئے فیس معاف کرنے کا فیصلہ

مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

خیبرپختونخوا کی نگران حکومت نے ایٹا کے تحت ہر قسم کے ٹیسٹ میں حصہ لینے والے معذور امیدواروں کے لیے ٹیسٹ فیس معاف کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ کی زیر صدارت ایٹا کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ہوا جس میں نگران وزیر اعلیٰ کا خصوصی افراد کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان کیا ہے۔

اجلاس میں ایٹا کے تحت ہر قسم کے ٹیسٹ میں حصہ لینے والے معذور امیدواروں کے لیے ٹیسٹ فیس معاف کرنے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ اس دوران اب ایٹا کے تحت کسی بھی ٹیسٹ میں حصہ لینے والے معذور امیدوار ٹیسٹ فیس جمع کرانے سے مستثنٰی ہونگے۔

اجلاس میں مختلف ایٹا ٹیسٹ کے دوران امیدواروں سے ضبط کیے گئے موبال فونز کو ڈسپوز آف کرنے کے سلسلے میں طریقہ کار وضع کرنے کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

نگران صوبائی وزیر جسٹس (ر) ارشاد قیصر کی سربراہی میں قائم کمیٹی اس سلسلے میں تمام قانونی اور تکنیکی پہلوؤں کا جائزہ لے کر حتمی سفارشات پیش کرے گی۔

اجلاس میں بورڈز امتحانات اور ایٹا کے تحت ٹیسٹ میں نقل کی روک تھام سے متعلق امور پر غوروخوض کیا گیا، امتحانات اور ٹیسٹ میں نقل کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے مؤثر تدارک کے لیے لائحہ عمل ترتیب دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ امیدواروں کو نقل میں معاونت فراہم کرنے والے نیٹ ورکس کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کابھی فیصلہ کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

اسرائیلی فوج کا بریج کیمپ پر حملہ، مزید 15 فلسطینی شہید، جبالیہ کا بھی گھیراؤ کرلیا

Next Post

آئی ایم ایف کا پروٹیکٹڈ صارفین کے گیس ٹیرف میں 100 فیصد اضافے کا حکم

Related Posts
Total
0
Share