Reg: 12841587     

لندن میں قائد محترم پاکستان مسلم لیگ ن اور سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے پاکستان مسلم لیگ ن کے سنیئر رہنماؤں کی ملاقات

لندن(خصوصی رپورٹر)

قائد محترم پاکستان مسلم لیگ ن اور سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کیساتھ پاکستان مسلم لیگ ن کے سنیئر رہنماؤں نے لندن میں ملاقات کی ۔


ملاقات میں جن اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، ان میں ملکی صورت حال ،مہنگائی پر قابو پانے،پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی،عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے،ملک کی ایکسپورٹ کو بڑھانے،سابقہ حکومت کی غلط پالیسیوں کے پیش نظر جو ملک کو درپیش مسائل و خطرات ہیں ان سے ملک کو فوری نجات دلانے،بیرونی قرضوں سے پاکستان کو نکالنا، ملکی داخلہ و خارجہ پالیسیوں پر کام کی رفتار کو بڑھانے،اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کا فوری حل، ملکی معیشت کو مستحکم کرنے اور دیگر امور زیر غور رہے۔


ملاقات کرنے والوں میں سابق وزیراعظم پاکستان اور وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی ،ایم این اے محسن نواز رانجھا، محترمہ انوشہ رحمان، صدر پاکستان مسلم لیگ ن ڈسٹرکٹ سیالکوٹ چوہدری طارق سبحانی و دیگر سنیئر رہنما موجود تھے۔

اس موقع پر سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار ،حسین نواز شریف،حسن نواز شریف ،سنیئر رہنماء مولوی عبدالشکور ، پاکستان مسلم لیگ ن صدر برطانیہ زبیر گل ،سنیئر وائس پریزیڈنٹ برطانیہ ناصر بٹ ،سنیئررہنماء ناصرجنجوعہ،سنیئررہنماءعبدالرحمن آرائیں و دیگر شامل تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

برطانیہ کی ممتاز کاروباری و سیاسی شخصیت چوہدری اختر ملوانہ اور مسلم لیگ ق برطانیہ کے سینئر راہنما سید رضوان ہاشمی نے پاکستان سے آئی سیاسی شخصیت چوہدری طاہر زمان کائرہ کے اعزاز میں اسقبالیہ دیا ۔

Next Post

پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی باکستان سے برطانیہ کے لیے روانہ ہو گئے۔

Related Posts
Total
0
Share