Reg: 12841587     

عمران خان نے مرزا غالب سے منسوب غلط شعر ٹوئٹ کردیا

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

سابق وزیراعظم عمران خان نے مرزا غالب سے منسوب غلط شعر ٹوئٹ کردیا تاہم غلطی کا احساس ہونے پر ٹوئٹ ڈیلیٹ کردی۔

عمران خان نے مرزا غالب سے منسوب شعر ٹوئٹ کیا جو اس طرح تھا، معلوم نہ تھا، اتنا کچھ ہے گھر میں بیچنے کےلیے ،،،،،،زمین سے لے کر ضمیر تک سب بِک رہا ہے۔

اصل میں یہ نہ تو مرزا غالب کا شعر ہے اور نہ ہی کسی اور کا بلکہ یہ بالی وڈ میں بنائی گئی فلم  ‘مرزا غالب’  میں غالب کا مکالمہ ہے، فلم میں غالب کا کردار نصیر الدین شاہ نے ادا کیا تھا۔

یاد رہے کہ عمران خان ماضی میں بھی غلط لوگوں سے منسوب اپنی ٹویٹ ڈیلیٹ کر چکے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی عمران خان نے کہا کہ جب قومیں اپنے نظریات اور اپنے وجود کے مقصد سے دور ہوجائیں تو وہ ناکام ہوجاتی ہیں، مرزا غالب کے یہ الفاظ اس وقت کے ہیں جب ہم برطانوی غلامی میں جانے والے تھے، مگر امریکی سازش سے آنے والی امپورٹڈ حکومت کے اقدامات نے ثابت کردیا کہ یہ بات آج بھی سچ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

موسم بدلنے سے پن بجلی منصوبوں کیلئے پانی آگیا مگر بجلی کا بحران قابو میں نہ آیا

Next Post

وہ غذا جو دماغی صحت کے لیے بہت زیادہ نقصان دہ

Related Posts

دبئی میں پاکستان تحریک انصاف سینئر رہنما امیدوار پی پی40 پسرور چوہدری عبد الکریم باجوہ کی طرف سے اپنے آفس میں پاکستان تحریک انصاف کی پنجاب میں شاندار کامیابی پر دبئی میں کیک کاٹا گیا

دبئی(بیورورپورٹ) دبئی میں پاکستان تحریک انصاف سینئر رہنما امیدوار پی پی40 پسرور چوہدری عبد الکریم باجوہ کی طرف…
Read More
Total
0
Share