Reg: 12841587     

چیف جسٹس کو تنخواہ کیساتھ کیا کیا مراعات ملتی ہیں؟ تفصیل پی اے سی میں پیش

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

چیف جسٹس پاکستان کو ملنے والی تنخواہ اورمراعات کی تفصیل پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی)  کے اجلاس میں میں پیش کردی گئیں۔

آڈٹ حکام کے مطابق چیف جسٹس کی تنخواہ 15 لاکھ 27 ہزار399 روپے ہے اور انہیں سرکاری گھر اور ایک بلٹ پروف گاڑی ملتی ہے۔

آڈٹ حکام نے پی اے سی کو بریفنگ میں بتایا کہ چیف جسٹس کو 1800 سی سی کی ایک سرکاری گاڑی الگ سے بھی ملتی ہے، اس کے علاوہ انہیں 600 لیٹرپیٹرول اورلامحدود یوٹیلٹی سہولیات ملتی ہیں۔

تفصیل کے مطابق چیف جسٹس کو ہاؤس رینٹ کی مد میں 98 ہزار روپے ماہانہ ملتے ہیں اور یومیہ 8 ہزارروپےالاؤنس ملتاہے۔

نورعالم خان نے اجلاس میں کہا کہ مجھے بطور چیئرمین پی اے سی صرف ایک لاکھ 87 ہزار روپے تنخواہ ملتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

آئی ایم ایف نے افریقی ملک گھانا کیلئے 3 ارب ڈالر قرض کی منظوری دے دی

Next Post

امریکی ریاست فلوریڈا میں طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

Related Posts
Total
0
Share