مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز
موسم بدل گیا اور پن بجلی منصوبوں کیلئے پانی آگیا مگر بجلی کا بحران قابو میں نہ آیا۔
نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کابحران جاری ہے اور بجلی کی پیداوار 22 ہزار میگا واٹ جبکہ طلب 28ہزارمیگاواٹ ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں بجلی کاشارٹ فال6 ہزارمیگاواٹ ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ لوڈشیڈنگ میں کمی کا حکومتی روڈ میپ دھرا رہ گیا، شہروں میں4 سے 6گھنٹے اور دیہات میں8گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔
ذرائع این ٹی ڈی سی نیلم جہلم اورگدوسمیت کئی پاورپلانٹ بند ہیں جبکہ ہائیڈل پیدوار بھی کمی کا شکار ہے۔