Reg: 12841587     

ہائی کمشنر معظم احمد خان نے شاہ چارلس سوئم کو اپنی سفارتی اسناد پیش

لندن رپورٹ عارف چودھری

برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر معظم احمد خان نے آج بکنگھم پیلس میں منعقدہ ایک باضابطہ تقریب میں شاہ چارلس سوئم کو اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔

ہائی کمشنر اور ان کی اہلیہ لینا سلیم معظم پاکستانی ہائی کمیشن لندن سے وائس مارشل آف ڈپلومیٹک کور کی معیت میں سرکاری بگھی میں بکنگھم پیلس گئے ۔

بکنگھم پیلس میں ہائی کمشنر نے شاہ چارلس کو اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔

ہائی کمشنر نے صدر اور وزیر اعظم کی جانب سے کنگ چارلس کو مبارکباد اور نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔ معظم احمد خان نے کہا کہ پاکستان کے عوام شاہ چارلس سوئم کا بے حد احترام کرتے ہیں۔ ہائی کمشنر نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کام جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

شاہ چارلس سوئم نے ہائی کمشنر اور ان کی اہلیہ کا بکنگھم پیلس میں استقبال کیا۔ پاکستان کی قیادت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے حالیہ سیلاب کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کیا اور اس مشکل وقت میں پاکستانی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ کیا۔

پاکستان کے ہائی کمشنر معظم احمد خان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ پہلے ہائی کمشنر ہیں جنہوں نے بادشاہ کو اپنی اسناد پیش کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

چئیرمین پاکستان تحریکِ انصاف عمران خاں کی خصوصی ہدایت پر SME سیکٹر کے نمائندگان کی میاں اسلم اقبال سے ملاقات 

Next Post

عمران خان کو 5 سال کیلئے نااہل کیا گیا ہے: وفاقی وزیر قانون

Related Posts
Total
0
Share