Reg: 12841587     

’وزیراعظم آئندہ دنوں میں افغانستان کی صورتحال پر دنیا سے خطاب کریں گے‘

بیورو رپورٹ (اسلام آباد)

اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہےکہ وزیراعظم عمران آئندہ دنوں میں افغانستان کی صورتحال پر دنیا سے خطاب کریں گے۔

 اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ہم پر مہاجرین کا بوجھ نہیں، طورخم چمن کے راستے کھلے ہیں، 5 دنوں میں تجارت میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے، چمن بارڈر پاکستان اور افغانستان کیلئے تجارتی راستہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کو دہشتگردی کی اجازت نہیں دیں گے، بلوچستان کے حالات کو کچھ لوگ خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور  بھارت پاکستان کے خلاف سازشوں میں ملوث ہے، بھارت کالعدم ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کے ذریعے دہشتگردی میں ملوث ہے، بھارت کے افغانستان میں تمام قونصلیٹ پاکستان کے خلاف استعمال ہورہے تھے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جو افغانستان میں ہوا اس سے بھارت کو تکلیف ہونا لازمی امر ہے، بھارت میں جو صفِ ماتم بچھی ہے ان کے چہروں پر شکست عیاں ہے، بھارت کو منہ کی کھانا پڑی ہے اور وہ تلوے چاٹ رہا ہے، بھارت سی پیک کے خلاف سازش میں ملوث ہے، دستانے پہنے ہوئے ایسے ہاتھ ہیں جو سی پیک کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں لیکن دنیا کی کوئی طاقت سی پیک میں رکاوٹ نہیں بن سکتی، سی پیک پر کام کرنے والے تمام چینی باشندوں کو سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کا مسئلہ افغانوں کا اپنا ہے اور پاکستان براہ راست افغانستان کے کسی مسئلے میں ملوث نہیں بلکہ پاکستان افغانستان میں انخلا میں بھرپور کردار اداکررہا ہے، وزیراعظم عمران خان دس پندرہ دنوں میں افغانستان کی صورتحال پر دنیا سے خطاب کریں گے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ذبیح اللہ مجاہد اور سہیل شاہین کا انٹرویو سنا ہے انہوں نے گارنٹی دی ہے کہ افغانستان کی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔

وزیر داخلہ نے اپوزیشن کو مشورہ دیا کہ یہ ڈومیسٹک سیاست کا وقت نہیں، پی ڈی ایم کو سمجھنا چاہیے اگلے 6 ماہ عالمی سیاست کے لیے اہم ہیں، پی ڈی ایم میں مولانا فضل الرحمٰن کو خطے کی سیاست کی سمجھ ہے باقی انڈر 19 کی ٹیم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

عمیر ٹریول ایجنسی کے ڈائریکٹر محمد ساجد نے ریحان ٹریول ایجنسی کے نام سے نئے بزنس کا افتتاح

Next Post

سعودی عرب نے سائنو فارم اور سائنو ویک ویکسین کی بھی منظوری دیدی

Related Posts
Total
0
Share